مہر نیوزرپورٹر کے مطابق، حجۃ الاسلام علی اکبری نے تہران یونیورسٹی میں نماز عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید اضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں عید قربان اور عید غدیر کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کی طرح مستقبل کے صدر کو بھی عزم و ہمت کے اعتبار سے مضبوط ہونا چاہیے۔
انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت سے متعلق سفارش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت سے ملک کی قومی ہم آہنگی اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔
حجت الاسلام علی اکبری نے واضح کیا کہ مستقبل کے صدر کا انتخاب زیادہ ووٹوں سے کیا جانا نہایت اہم اور ضروری ہے اور رہبر معظم انقلاب کی نصیحت یہ ہے کہ انتخابات کے دوران اخلاق، انصاف اور شائستگی کا بھرپور خیال رکھا جائے۔
آپ کا تبصرہ